جناح اسپتال میں 7 روزہ ٹریننگ ور کشاپ

191

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مارٹن ڈاؤ فرسٹ‘ کے عنوان سے گزشتہ دنوں کراچی کے جناح اسپتال میں 7 روزہ ٹریننگ ور کشاپ منعقد کی گئی، جس کے تحت ڈاکٹرز کو ریسرچ اور طریقہ کار کی معلومات تک رسائی کا موقع فراہم کیا گیا اورجدید میڈیکل ریسرچ کی معلومات فراہم کی گئی۔ یہ ٹریننگ پروگرام ڈاکٹرز کو انفرادی بنیادوں پر اپنی میڈیکل ریسرچ کو بین الاقوانی سطح پر شائع کروانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر نبیل بیگ کا کہنا تھا کہ اس ٹریننگ کا اصل مقصد ڈاکٹرز کو وہ جدید تعلیم فراہم کرنا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی انفرادی ریسرچ کو بہتر بناسکیں گے۔ ڈائریکٹر مارٹن ڈاؤ فواد عباسی کا کہنا تھا اس ٹریننگ کیلیے ہم نے کالج آف فیزیشنز اینڈ سرجنز آف پاکستان کے ماہر ٹرینرز کے نگرانی میں اس ٹریننگ کو پاکستان کے 7 شہروں میں کامیابی سے مکمل کیا۔