وزیراعظم کینسر کے مریضوں کو علاج کی جدید سہولتیں دینا چاہتے ہیں،گورنر

256

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان بالخصوص شوکت خانم میموریل کینسر اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کوعلاج کی جدید سہولتوں کے ذریعے تحفظ دینے کے لیے پُرعزم ہیں جبکہ کراچی میں شوکت خانم ٹرسٹ کے زیر انتظام ایک جدید کینسر اسپتال کے قیام کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنرہاؤس میں مردوں کے کینسر سے آگاہی مہم کے سلسلے میں کلاسک کار نمائش کی اختتامی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب میں کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ شوکت خانم کراچی کینسر اسپتال میں تشخیص اور علاج کی تمام جدید ترین سہولیات ایک ہی چھت کے نیچے دستیاب ہوں گی۔