عرفان واحد نے شیڈ اسپتال کے اینڈو اسکوپی یو نٹ کا افتتاح کردیا

77

کراچی(نمائندہ جسارت)جی ایف ایس بلڈرز اینڈ ڈیولپرزکے چیف ایگزیکٹو آفیسر عرفان واحد نے کہا ہے کہ صحت، خوش رہنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ خوشحالی اور معاشی ترقی میں بھی نمایاں رول ادا کرتی ہے۔کیونکہ صحت مند آبادی زیادہ پیداواری صلاحیت رکھتی ہے اور طویل زندگی پاتی ہے۔ یہ بات انہوں نے شیڈ اسپتال کے اینڈو اسکوپی یونٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ شرکاء میں ہیلتھ کیئر پروفیشنلز اور صحافیوں کے علاوہ مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معززین کی ایک کثیر تعداد شامل تھی۔ شیڈ فائونڈیشن ایک فلاحی ادارہ ہے جو دن رات بلاتفریق ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر سماجی بہتری کے لیے صوبے کے غریب عوام کو سستی طبی سہولیات اور دیگرخدمات فراہم کر رہا ہے۔عرفان واحد نے نشاندہی کی کہ سماجی بہبود کی اہمیت کو نظر انداز کرنا ممکن نہیں۔ تاہم انسانی اقدار کی ترقی و بہتری اور اس کو پروان چڑھانے، اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے مشن اور اس کی افادیت کے بارے میں لوگ بہت کم واقفیت رکھتے ہیں۔انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسا صحتمند طرزِ زندگی اختیار کیا جائے جو جسم کے لیے صحیح اور موزوں ہو۔جی ایف ایس ایک منصوبہ ساز ادارہ ہے جس نے شہر کے اندر شہر کا تصور متعارف کرایا۔جی ایس ایف تعمیراتی کام اور خدمات کی ایک وسیع رینج پیش کرتاہے۔جی ایف ایس نے مختلف کیٹیگری اور سائز کے لاتعداد رہائشی اور تجارتی منصوبوں کی تعمیر کی ہے اور مختلف علاقوں میں کلائنٹس کے لیے بہترین سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے ہیں۔ جی ایف ایس کا ہر پروجیکٹ اعلیٰ معیاراور مناسب قیمت پر دستیاب ہے۔نارتھ کراچی کے قلب میں تین سو ایکڑ سے زائد اراضی پر واقع نارتھ ٹائون ریذیڈنسی جی ایف ایس کا ایک مقبول ترین پروجیکٹ ہے۔مرکزی گیٹ کے ساتھ محفوظ چہار دیواری کے اندر پرسکون و پرآسائش زندگی کا لطف نارتھ ٹائون ریذیڈنسی۔