درخت لگانا اور راستوں سے رکاوٹوں کو دور کرنا صدقہ جاریہ ہے

162

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اصلاح المسلمین ضلع سکھر کی برانچز گوٹھ نرچھ،گوٹھ مٹھو کلھوڑو میں صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان،خلیفہ محمود علی میمن،آصف راجپوت،،میر محمد عباسی،منور علی کھوسو،خلیفہ حسیب احمد راھوجو، علی خان عباسی، محمد یعقوب عباسی و دیگر نے شجرکاری کی۔اس موقع پر صوبائی پریس سیکرٹری ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ درخت لگائیں ماحول بچائیں۔پودا لگانا ہے درخت بنانا ہے۔ درخت لگانا اور راستوں سے رکاوٹوں کو دور کرنا صدقہ جاریہ ہے۔سر سبز اور صاف ستھرا پاکستان ہمارے قائد و رہبر محبوب سجن سائیں کا مشن ہے۔جماعت اصلاح المسلمین شجرکاری اور صفائی کے حوالے سے شعور بیدار کررہی ہے۔ہر شخص ذمے دار ہے کہ وہ اپنے گھر کے ساتھ ساتھ اپنے علاقے کو بھی صاف ستھرا رکھے۔ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے اور اس کی نشوونما کے اقدامات بھی کرے۔انسانی عظمت خدمت خلق میں پوشیدہ ہے۔خدمت خلق کا جذبہ بڑا عظیم جذبہ ہے۔