ـ93 طلبہ کو ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض

414

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرخالد محمود عراقی کی زیر صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی )کے حالیہ اجلاس میں93 طلبہ وطالبات کو ایم فل ،پی ایچ ڈی اورایم ایس کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق 26طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ، 60کو ایم فل جبکہ 07 طلبہ کو ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگریاںتفویض کی گئیں۔ ایم ایس کورس ورک(30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ڈگری حاصل کرنے والوں میںعبیلہ خاتون،عامر عبدالرحمن،حبیب رحمت،جنید بن ضیاء ،قرۃ العین(جغرافیہ آرایس/ جی آئی ایس) ‘سعودہ حیدراورقمراقبال خان(پبلک ایڈمنسٹریشن) شامل ہیں۔