پولیس کے ہاتھوں نوجوانوں کی تذلیل برداشت نہیں،طارق حسن

148

کراچی ( آن لائن) مسلم لیگ (ق )کے رہنما طارق حسن نے کہا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاو¿ن کے بہانے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پولیس کے ذریعے کراچی کی عوام بالخصوص نوجوانوں کی ویکسینشن کے نام پر تذلیل کررہی ہے، تشدد کے ذریعے ناکے لگاکر شہریوں کو کان پکڑکر اٹھک بھیٹک اور مرغا بنارہی ہے ،یہ ظلم و زیادتی مسلم لیگ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں
کریگی جبکہ سندھ حکومت ویکسینشن کے مراکز قائم نہیں کرسکی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آل پاکستان مسلم لیگ اسٹوڈنٹس سندھ کے عہدیدران محمد فیضان عباسی،اسد خان، بہروز عثمان صدیقی،محمد جبران، ضیاء،احمد دین اور ظفر بھائی کی مسلم لیگ (ق) میں شمولیت کے موقع پر کیا۔