سعودی عرب؛ طلباء کیلیے بھی کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار

337

سعودی عرب نے طلباء کے لیے بھی کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لازمی قرار دے دیں۔

مملکت میں شہریوں کو ویکسین کی دوسرے ڈوز لگانے کا عمل جاری ہے ‏اور عمر کے لحاظ سے ‏‏‏دوسری خوراک لگائی جارہی ہے۔

شہریوں کو عمر کے حساب سے مرحلہ وار دوسری خوراک فراہم کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر 50 ‏‏‏‏سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو دوسری خوراک دی جارہی ہے۔

وزارت تعلیم نے واضح کیا ہے کہ طلبا اور تدریسی عملے کو بھی ویکسین کی دوخوراکیں لازمی ‏لگوانا ہوں گی، 29 اگست سے کھلنے والے اسکولز میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور عملے کی ‏ویکسینیشن ہونا ضروری ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ 12 سال سے زائد عمر کے طلبا کو ویکسین کی دو خوراکیں لگوانا لازمی ہیں، ‏‎ ‎تدریسی عملے سمیت طلبہ کو چاہئے کہ پہلی فرصت میں دوسرے انجیکشن کے لیے وقت لے لیں ‏جبکہ جنہوں نے پہلی خوراک ابھی تک نہیں لی وہ فوری طور پر لگوالیں۔

کھیلوں کے مراکز، سینما گھروں، ثقافتی اور تجارتی مراکز میں صرف ویکسین لگوانے والوں کو ہی ‏‏داخل ہونے دیا جائے گا۔

تعلیمی اداروں کے لئے بھی یہی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے ‏‏توکلنا ایپ ساتھ رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہری توکلنا ایپ پر اپنی ویکسین سے متعلق ‏اسٹیٹس دکھائیں گے۔

حکومت نے یکم اگست سے سرکاری اور نجی اداروں میں ویکسین نہ لگوانے والوں کا ‏داخلہ بند ‏کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔