فائرنگ ، ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ، 6 زخمی

205

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر میں حادثات واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ،دیگر واقعات میں 6افراد زخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانے کی حدود غریب آباد نورانی ہوٹل کے قریب دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا ،اس دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا،زخمی کو گاڑ ی میں عباسی شہید اسپتال لایا گیا جہاں سے اسے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں ہی اس نے دم توڑ دیا، مقتول کی شناخت 27سالہ بہادر علی ولد صادق علی کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہوا اور بعد ازاں مخالف گروپ کی جانب سے دوسرے گروپ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ بعدازاں مخالف گروپ کی جانب سے دوسرے گروپ کی گاڑٰی پر فائرنگ کی گئی تاہم پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے،واقعہ کے بعد لواحقین نے احتجاج کیا،اورسڑک پرٹائرجلا کرکے سڑک کوٹریفک کے لیے بندکردیا،مظاہرین نے مخالف گروپ کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ کو رنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود مہران ٹاون بلال مسجد کے قریب گھر سے 65سالہ خاتون ماروی زوجہ شاہ محمد کی تشدد زدہ لاش ملی ، پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم کے لیے لاش کو جناح اسپتال متقل کردیا گیا ہے رپورٹ آنے پر مزید کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اتحاد ٹاون تھانے کی حدود بلدیہ ٹاون نواب کالونی 20نمبر بس اسٹاپ کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر 55سالہ میکائیل ولد حاجی محمد جاں بحق ہوگیا ۔ قائد آباد کے علاقے لانڈھی داؤد چالی داؤد مل کے قریب سے 42سالہ ناصر ولد علی احمد کی لاش ملی ،لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم رپوٹ کے بعد ہی موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے گی ۔شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے بھینس کالونی موڑ کے قریب یوسف گوٹھ میں مکان کی چھت گرنے سے دو بچے زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں پر دوران علاج ایک بچے نے دم توڑ دیا۔اسپتال میں جاں بحق بچے کی شناخت 6 سالہ اسحاق ولد صالح اور زخمی 11 سالہ گل محمد ولد نور محمد کے نام سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ ابتدائی طور پر معلوم ہو ا ہے کہ مکان کی چھت پر سیمنٹ کے چادریں تھی ، چھت کے نیچے لوہے کا گاڈربوسیدہ ہونے کی وجہ سے ٹوٹنے سے واقعہ رونما ہوا ہے ، تاہم پولیس مزید واقعے کی جانچ پڑتال کررہی ہے۔ دوسری جانب زمان ٹاو ن تھانے کے علاقے کورنگی ناصرجمپ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طورپرجناح اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی شخص کی شناخت 35 سالہ ذیشان ولد اسلام الدین کے نام سے کرلی گئی،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ہے، زخمی ہونے والے شخص کو ایک گولی ران میں لگی ہے اوراس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔سائٹ سپرہائی وے تھانے کے علاقے نیوسبزی منڈی کے گیٹ نمبر2 کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے فوری طور پرعباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 35 سالہ حاجی خائستہ گل ولد عبدالحمید کے نام سے کر لی گئی پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر پیش آیا ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی شخص کو پاو ں میں ایک گولی لگی ہے اوراس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ لیاری کے علاقے نیو احمد شاہ بخاری روڈ کے قریب ڈکیتی دوران مزاحمت کرنے پر ڈاکوو ں کی فائرنگ سے 48سالہ عتیق ولد رفیق زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر کے علاقے جوہر موڑ کے قریب ڈاکوو ں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر نوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کر دیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت26سالہ پرویز سائیں داد کے نام سے کی گئی ہے۔ نارتھ ناظم آبا تھانے کی حدود د فائیو اسٹا ر چورنگی بلاکH امام کلینک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 22سالہ شہاز ولد حسین زخمی ہوگیا ۔