لانڈھی:ترقیاتی کام کے دوران مدفون کلاشکوف برآمد

166

کراچی (اسٹاف رپورٹر)لانڈھی کے تیز گام گراؤنڈمیں ترقیاتی کاموں کے دوران وہاں نصب بجلی کے ایک کھمبے کو منتقلی کی غرض سے کاٹا جارہا تھا۔کٹائی کے دوران کھمبے میں نصب کے الیکٹرک کا مذکورہ پول نکالا جارہا تھا، کھمبا کاٹنے کے دوران وہاں ایک کلاشنکوف نظر آئی تو کے الیکٹرک کے عملے نے کام روک کر پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر کلاشنکوف کوکھمبے سے نکلوا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ادھر شاہ فیصل کالونی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شاہ فیصل کالونی میں 5 نمبر بند سے سیکڑوں کی تعداد میں جدید اسلحے کی گولیاں برآمد کرلیں، گولیاں جھاڑیوں میں زمین کے اندر چھپائی گئی تھیں، 600 سے زائد گولیاں ایس ایم جی کی ہیں، گولیوں پر لاٹ نمبر درج نہیں ہے، پولیس نے گولیاں قبضے میں لے کر ٹیسٹ کے لیے فرانزک ڈویژن روانہ کردیں ۔