آلائشیں برساتی پانی کی گزرگاہوں پر نہ ڈالی جائیں،ایڈمنسٹریٹر

94

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شہری عیدالاضحی کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اور باقیات اپنے علاقوں سے گزرنے والی برساتی پانی کی گزرگاہوں اور نالوں میں ڈالنے سے گریز کریں بصورت دیگر برسات کی صورت میں نالوں سے پانی کا اخراج رک سکتاہے۔یہ بات انہوں نے مختلف علاقوں میں رین ایمرجنسی کے حوالے سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ شہریوں نے بلدیاتی اداروں کا ساتھ دیا تو امید ہے کہ مون سون سیز ن میں نالے اوور فلو نہیں کریں گے اور قریبی بستیاں اور سڑکیں برساتی ریلے سے محفوظ رہیں گی۔اس موقع پر سینئر ڈائریکٹر کوآرڈینیشن خالد خان ، ڈائریکٹر جنرل ورکس شبیہ الحسنین زیدی اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔