پاکستانی خاتون سمیت 3کوہِ پیمائوں نے 8ہزار میٹر بلند چوٹی سر کر لی

95

اسلام آباد(صباح نیوز)3 رکنی پاکستانی کوہ پیمائوں نے 8ہزار 35میٹر بلند چوٹی گاشر بروم ٹوسر کرلی۔ کیمپ ذرائع کے مطابق ٹیم میں پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گاشر برم دوم دنیا کا 13واں اور پاکستان کا پانچواں سب سے اونچا پہاڑ ہے۔