آسٹریلیا: سیلاب متاثرہ علاقوں کو مکڑیوں نے جالوں سے ڈھانپ دیا

396

حال ہی میں سیلاب سے متاثرہ آسٹریلیا کے شہروں کے قریب درختوں اور پیڑوں پر مکڑیوں نے وسیع پیمانے پر جال بن لیے۔

وکٹوریہ کے جپسلینڈ خطے کے رہائشیوں کا کہنا ہے کئی دنوں کی شدید بارش کے بعد یہ جالوں کے پردے نمودار ہوئے ہیں۔

ایک علاقے میں مکڑی کے جالے سڑک کے ساتھ ایک کلومیٹر سے بھی زیادہ کا احاطہ کرتے ہوئے دکھایے دیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مکڑیوں کا یہ طریقہ دراصل اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہے جسے انگریزی میں ballooning کہا جاتا ہے۔ اس میں مکڑیاں اونچی جگہ پر چڑھنے کیلئے اتنے بڑے پیمانے پر جال بنتی ہیں۔

میوزیم وکٹوریہ سے تعلق رکھنے والے کیڑوں کے ماہر ڈاکٹر کین واکر نے کہا ہے کہ لاکھوں مکڑیوں نے اپنی بقا کیلئے آس پاس کے درختوں تک یہ جالے بن لیے ہیں۔