بلاول کا عید پر 31ہزار ویکسین لگانے پر محکمہ صحت سے اظہار تشکر

156

کراچی( اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا سندھ میں عید کے تین دنوں میں 31 ہزار افراد کو ویکسین لگانے کے معاملے پر ٹویٹر پیغام۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں ہیلتھ ورکرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہہ ہیلتھ ورکرز اہلیان سندھ کو ویکسین لگانے کیلیے اپنی عید پر سمجھوتہ کیا،اپنے ڈاکٹروں، نرسوں، پیرامیڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ ماسک پہننا اور ویکسین لگوانا ہے، چیئرمین بلاول زرداری نے مزیدکہ اکہ فرنٹ لائن ورکرز کو آپ ویکسین لگوا کر اور ماسک پہن کر بہترین طریقے سے خراج تحسین پیش کرسکتے ہیں۔