بدین، خانانی میں چوری کے دوران مزاحمت پر باورچی قتل

190

بدین (نمائندہ جسارت) بدین کے قریب خانانی میں چوری کے دوران مزاحمت پر باورچی قتل۔ علی الصبح پونے پانچ بجے راجو خانانی شہر میں دولت رام کے گھر میں چور ارباب علی نظامانی نے گھس کر چوری کی کوشش کی تو وہاں سویا ہوا بائورچی ایشور ٹھاکر جاگ اٹھا اور چور سے مزاحمت کی، چور نے ایشور ٹھاکر پر چاقو سے حملہ کرکے اسے زخمی کردیا اور فرار ہوگیا۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے راجو خانانی اسپتال کے بعد حیدرآباد ریفر کیا گیا، جہاں وہ فوت ہوگیا۔ ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے واقعے کا فوری نوٹس لے کر ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی کو ملزم گرفتار کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ ایس ایچ او تھانہ راجو خانانی نے ملزم ارباب علی نظامانی کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم نے ابتدائی تحقیقات کے دوران اعترافِ جرم کیا ہے اور ملزم کو کل متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ 34 سالہ مقتول ایشور ٹھاکر مٹھی شہر کا رہائشی تھا جو کہ راجو خانانی میں سیٹھ دولترام کے پاس بائورچی تھا۔