نیویارک میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ پر بمباری اور مسجد الاقصیٰ کے محاصرے کے خلاف نیویارک کے شہر مین ہیٹن میں فلسطینیوں کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ اسرائیلی قونصل خانے کے سامنے کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
مظاہرین نے “آزاد فلسطین بینرز” کے ساتھ مین ہیٹن کی گلیوں میں مارچ کیا اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
This video taken by @CBSNewYork Photographer Alex Susskind moments ago pic.twitter.com/24RVAo06fG
— Jessica Layton (@JLaytonTV) May 11, 2021
اسی دوران اسرائیل کا حامی گروہ بھی قونصل خانے کے سامنے آپہنچا۔ دونوں گروہ نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں گروہ کے مظاہرین میں بیچ بچاؤ کرایا، اسرائیل کے حامیوں نے فلسطین کے حامی گروپ پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔