ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے: وزیر بلدیات سندھ

157

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم صحافیوں کو ہرممکن سہولتیں فراہم کریں گے۔

کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی چوتھی بار منتخب ہوکر آئی ہے پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کو سہولتیں فراہم کی ہیں۔

سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی خاص طور پر صحافی بھائیوں کی پلاٹس کے حوالے سے یا پریس کلب کے گرانٹس کے متعلق سلسلے کو مزید آگے بڑھائے گی۔  نئے ممبران 700 کے قریب ہیں ،ان کو پلاٹس نہیں ملنے کا معاملہ ہے تو ان کو زمین پیپلز پارٹی الاٹ کرے گی، میری کوشش ہوگی کہ میرے دور میں ہی یہ سب کام ہوجائے۔