پاک نیو زیلینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ : بے سہارا و یتیم بچے مدعو

117

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بے سہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 140 بے سہارا و یتیم بچے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے اور بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کی ٹکٹس فراہم کر دئیے گئے ہیں۔

پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیں۔ اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔