برطانوی نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ نہیں مِل سکے گی

185
پختونخوا مالی بحران: سرکاری افسران کے دفاتر میں تزئین و آرائش پر پابندی

لندن:برطانیہ میں ایک قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ نہیں مِل سکے گی، قانون کے تحت 2009 کے بعدپیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت پر پابندی ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ہاؤس آف کامنز میں 67 منفی ووٹوں کے مقابل 383 مثبت ووٹوں سے منظور ہونے والے قانونی بِل کی رو سے نئی نسل کو زندگی بھر سگریٹ نہیں مِل سکے گا،مذکورہ قانون سگریٹ نوشی کی ممانعت پر نہیں صرف یکم جنوری 2009 کے بعد پیدا ہونے والوں کے ہاتھ سگریٹ کی فروخت کی ممانعت پر مبنی ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے قومی محکمہ شماریات کے مطابق 2022 میں ملک کی بالغ آبادی کا 12،9 فیصد سگریٹ نوشی کرتا ہے۔

مذکورہ سے مشابہہ قانونی بِل نیوزی لینڈ میں بھی منظور کیا گیا تھا لیکن نفاذ سے پہلے ہی نئی سرکولیشن حکومت  کی طرف سے کالعدم کر دیا گیا تھا۔