بلوچستان میں آسمانی بجلی، چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

131
flooding in the rivers

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگیا جس کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے۔ 

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں آسمانی بجلی اور چھتیں گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے جبکہ بارش اور سیلاب سے 132 گھروں کو اور متاثرہ اضلاع میں لنک سڑکوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا ہے کہ متاثرہ اضلاع میں ذرائع مواصلات کی بحالی کا کام جاری ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں نقصانات کے تعین کے لیے سروے جاری ہے۔

بلوچستان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم بھی بلوچستان میں داخل ہوگیا ہے جس سے مکران کوسٹل بیلٹ، سوراب، قلات اور کوئٹہ ڈویژن میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اب تک 100 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے، بلوچستان میں مزید شدید بارشیں ہوں گی اور یہ سلسلہ کل بھی جاری رہے گا۔