چیئر مین نارتھ ناظم آباد کی بارش کے حوالے سے ایمر جنسی  میٹنگ

154

کراچی : چیئر مین نارتھ ناظم آباد عاطف علی خان نے شہر میں طوفانی بارش کے پیش نظر ایمر جنسی اجلاس بلایا ، جس میں حارث علی خان، خالد ڈائریکٹر بی اینڈ آر ، اکبر حسین ڈائریکٹر ٹکٹیشن ، فیصل پٹنی  ڈائریکٹر انکروچمنٹ اور ایم اینڈ ای ڈاریکٹر نعمان کے ساتھ ایڈمین ڈاریکٹر اختر رضا نے شرکت کی۔

شرکا ء نے بارش کے حوالے سے چیئرمین کو مختلف امور سے آگاہ کیا جس میں نالوں کی صفائی اور سڑکوں کی پختگی کے ساتھ بارش کے پانی کی بر وقت نقاصی کے اقدام پر  بریفنگ دی گئی، چیئرمین نے ہر اقدام کا خود جائزہ لینے کے ساتھ علاقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ہر مسائل کے حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

واضح رہے کہ  پی ڈی ایم اے کی جانب سے شہر قائد میں جمعرات کو طوفانی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔