خیبرپختونخوا : میٹرک امتحانات کل سے شروع ہوں گے

293

  خیبرپختونخوا میں کل سےمیٹرک کے امتحانات کا آغاز ہوگا۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق کل سے شروع ہونے والے امتحانات میں 8 لاکھ 81 ہزار سے زائد طلباء، 3 لاکھ 5 ہزار 108 طالبات حصہ لیں گی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق میٹرک امتحانات کے لیے 3 ہزار 528 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق نقل کو روکنے کےلیے سخت اقدامات کئے گئے ہیں، نقل کی روک تھام کے لیے امتحانی مراکز میں خفیہ کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بارشوں کے باعث چترال میں میٹرک امتحانات کے 18، 19 اور 20 اپریل کو ہونے والے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔