سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ

221
ecord low

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت 251900 روپے ہو گئی ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے اضافے سے 215964 روپے ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت  2371 ڈالر فی اونس ہے۔