اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

191
Trillions lost

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، منگل کے روز انڈیکس 71 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حدبھی عبور کرگیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان رہا تھا، جس کے بعد آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پی ایس ایکس میں ریکارڈ ساز تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 548 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچ گیا۔

دورانِ کاروبار انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 71092 پوائنٹس کی سطح تک پہنچا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی آخری قسط ملنے کی توقعات اور سعودی عرب کے ساتھ جاری سرمایہ کاری مذاکرات کی وجہ سے کاروباری ماحول میں بہتری آنا شروع ہوئی ہے۔