پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی بنیاد پر بھرتیوں کیخلاف گھیرا تنگ

284
Plan to shift PCB offices

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ میں سیاسی اور دیگر غیر اصولی بنیادوں پر کی گئی بھرتیوں کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پی سی بی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا آغاز کردیا گیا ہے، اس سلسلے میں الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی کو بھی تحلیل کردیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گزشتہ ادوار میں اقرباپروری اور سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 13 ارکان کے کنٹریکٹ بھی ختم کردیے ہیں، جن میں 3 ڈپٹی الیکشن کمشنرز، 3 اسسٹنٹ ٹو ڈپٹی الیکشن کمشنرز بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی اسکروٹنی کمیٹی کے چیئرمین ارباب الطاف کا کنٹریکٹ بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اسی طرح کمیٹی کے 5 ارکان سمیت مشیرِ الیکشن کمیشن کو بھی فارغ کردیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ مزید افسران کا کنٹریکٹ بھی ختم کیے جانے کا امکان ہے۔