عمان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب،17 افراد ہلاک

165

عمان میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کے بعد 17 افراد ہلاک ہوگئے جن میں زیادہ تر طالب علم تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان میں موسلادھار بارش سے مشرق اور شمال میں کئی علاقوں میں سیلاب آیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق عمان میں زیادہ تر اموات ریلے میں گاڑی بہہ جانے سے ہوئیں، گاڑی ریلے میں بہنے سے ہلاک افراد میں اسکول کے بچے بھی تھے۔

رپورٹ کے مطابق اومانی فوج اور پولیس کو صوبے میں شہریوں کو سیلاب زدہ علاقوں سے نکالنے کیلئے تعینات کر دیا گیا ہے اور حکام نے لوگوں کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔