سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

162
gold

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 2400 روپے مہنگا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت 249700 روپے ہو گئی ہے۔

 اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2057 روپے اضافے سے 214077 روپے ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 20 ڈالر اضافے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔