رفح: گھر پر اسرائیلی حملہ، بچے سمیت 4 فلسطینی شہید

163

رفح میں گھر پر اسرائیلی بمباری سے بچے سمیت 4 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں مسجد پر اسرائیلی فورسز نے حملہ کیا جس میں 1 فلسطینی شہید ہو گیا، اسکول میں سیکڑوں فلسطینی پناہ لیے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب نابلس میں تصادم کے دوران اسرائیلی حملے میں دو فلسطینی شہید ہو گئے۔