وفاق کے تحت سرکاری اسکولوں میں کاروبار سکھانے کا نصاب شروع

263

اسلام آباد: وفاق کے تحت سرکاری اسکولوں کے نصاب میں کاروبار سکھانے کی تعلیم (انٹرپرینیور شپ) کو بھی شامل کرلیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو کاروبار کے ذریعے دنیا سے رابطے میں رکھنے کےلیے انٹرپرینیور شپ کا نصاب پڑھایا جائے گا۔ پروگرام کے تحت نئے تعلیمی سیشن میں گریڈ 6 تا 10 کے طلبہ کو انٹرپرینیورشپ کی دنیا میں داخل ہونے کا موقع ملے گا۔

اس حوالے سے سیکرٹری ایجوکیشن کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرپرینیور شپ پر مبنی نصاب گلگت بلتستان میں پچھلے 2 سال میں نافذ کیے گئے کامیاب ماڈل کے طرز پر بنایا گیا ہے، جو روایتی انداز کے تحت سیکھنے کے برعکس جدت پر مبنی پروجیکٹ کے تحت سیکھنے پر توجہ مرکوز کرے گا، جس سے طلبہ نظریاتی علم کو حقیقی دنیا کے منظرناموں کے مطابق سمجھ سکیں گے۔

طلبہ کو انٹرپرینیور شپ کا نصاب پڑھانے کے لیے، FDE (ICT) میں 200 اساتذہ کو خصوسی تربیت دی جائے گی۔