ماہرین فلکیات کی عید الاضحیٰ سے متعلق پیش گوئی

507
Joint sighting

قاہرہ: مصری ماہرین فلکیات نے عیدالاضحیٰ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ (10 ذی الحج) 16 جون کو ہونے کا امکان ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلکیاتی ادارے جیوفزیکل ریسرچ مصر کی جانب سے رواں برس ذی الحج سے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس سال عید الاضحیٰ 16 جون کو ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

وزارتِ اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق (مصر) کے تحت چلنے والے ادارۂ فلکیات نے اپنے بیان میں بتایا کہ 2024ء میں یکم ذی الحج جمعہ 7 جون کو ہوگی۔ ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ مکرمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔

ماہرین نےاپنے بیان میں مزید بتایا کہ اعدا دو شمار کے لحاظ سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم سعودی عرب کی طرف سے عید الاضحیٰ کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی حتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔