آسٹریلیا کے گرجا گھر میں 2 روز بعد دوبارہ چاقو بردار کا حملہ، پادری سمیت 4افراد زخمی

252

سڈنی:آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے گرجا گھر میں 2روز بعد ایک اور   چاقو سے حملے میں پادری سمیت 4افراد خمی ہوگئےہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چاقو کے حملے میں کرائسٹ دی گڈ شیفرڈ چرچ کا پادری معمولی سے زخمی ہواہے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ۔

آسٹریلوی پولیس کا کہنا  تھا کہ چاقو حملہ آور کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تھا، مزید تفتیش کے لیے ملزم کو نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ 2روز پہلے بھی شاپنگ مال میں چاقو حملے سے 6افراد قتل ہوئے تھے،قتل ہونے والے افراد میں سے 2 پاکستانی تھے، مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔