گورنر سندھ کا نوجوانوں کو مفت کورسز کروا کر سندھ کو آئی ٹی کا حب بنانے کا فیصلہ

351

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مفت کورسز کروا کر سندھ کو آئی ٹی کا حب بنائیں گے، نوجوان کلاؤڈ اپلائیڈ جنریٹیو آرٹیفیشل انٹیلی جنس انجینئرز بننے کی کوشش کریں،  کراچی کے بعد حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے فری آئی ٹی کورسز کا پروگرام شروع کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان جدید ترین شعبے میں اپنی مہارت دکھاتے ہوئے ملک کا نام روشن کریں، کورسز کرنے والے نوجوانوں کو جنریٹیو اے آئی انجینئرنگ کے سرٹیفیکٹ دیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ہرامیدوار کو مفت آئی ٹی کورس کرایا جائے گا،  نوجوانوں کو چاہیے کہ معاشرے میں بہتر کردار ادا کرنے کے لیے مفت آئی ٹی کورسز سے فائدہ اٹھائیں اور اپنا روشن مستقبل بنائیں، پوری توجہ سے اگر کوئی اس فیلڈ کو سمجھ لے تو باصلاحیت نوجوان گھر بیٹھے 15 سے 20 لاکھ روپے ماہانہ کما سکتا ہے۔