غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری:  مزید 68 فلسطینی شہید

250

رباط: غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، صہیونی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں  مزید 68  فلسطینی شہیدہوگئے جبکہ 94 کے قریب لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نہتے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگ جاری ہے، قابض افواج نے وسطی غزہ میں نوصیرات پناہ گزین کیمپ پر دوبارہ بمباری کی، جس کے نتیجے میں 68فلسطینی شہید اور 94 لوگ زخمی ہوئے ہیں، نوصیرات پناہ گزین کیمپ پر بمباری کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز نے سوشل میڈیا  کی ویب سائٹ پر ٖفلسطینیوں کو غزہ کے شمال سے نکلنے اور دوبارہ واپس نہ آنے کی تنبیہ کی۔

خیال رہے کہ غزہ میں وزارت صحت کے مطابق 7اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں اب تک  33 ہزار  7سو 97 فلسطینی شہید اور 77 ہزار 6سو 47 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارد ادمنظور ہوچکی ہے، لیکن  عالمی ادارے اسرائیل پر پابندیاں لگانے کے بجائے خاموش تماشائی بن کر مظلوم فلسطینی عوام کا خون ہوتے دیکھ رہے ہیں۔