ملک میں سونا فی تولہ 800 روپے مہنگا

137

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت 247,300 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے اضافے سے 212,020 روپے ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے بعد 2371 ڈالر فی اونس ہے۔