ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ

184

کراچی: ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے اختتام تک 6 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کے مجموعی زرمبادلہ کےذخائر میں گزشتہ ہفتے کے ختم ہونے تک 6 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے بعد زرمبادلہ کی مجموعی مالیت 13 ارب 44 کروڑ 17 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی۔

ہفتہ وار رپورٹ میں بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق 5 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سرکاری ذخائر ایک لاکھ ڈالر کم ہوئے اورسرکاری ذخائر کی مالیت 8 ارب 4 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کی سطح پر رہی۔

مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ 29 لاکھ ڈالر اضافے سے 5 ارب 40 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔