زمین کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچانے کیلیے زیادہ مہلت نہیں، عالمی ایجنسی

358
health

نیویارک: عالمی ادارے کی موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ زمین کو ماحولیاتی تبدیلیوں کی تباہی سے بچانے کے لیے صرف 2 سال باقی ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا کو تباہ کن ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے بچانے کے لیے انسانوں کے پاس زیادہ نہیں، صرف 2 سال کا وقت ہے۔

عالمی ایجنسی کے ایگزیکٹو سیکرٹری سائمن اسٹیل نے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے گرمی میں اضافہ کرنے والے اخراج کو روکنے کے لیے جلد موثر اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ یہ انتباہ ایک ڈرامائی بیان لگتا ہے لیکن جلد اقدامات بہت ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب زیادہ سے زیادہ لوگ معاشرتی اور سیاسی سطح دونوں میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اپنی روزمرہ کی زندگیوں اور اپنے گھریلو اخراجات میں تک موسمیاتی بحران کے اثرات کو محسوس کر رہے ہیں۔