خشکی سے بچنے والی غذائیں کون سی ہیں؟

469

کراچی: خشکی کی شکایت دور حاضر میں ہر دوسرے تیسرے فرد کو ہے، جس کی بنیادی وجہ مستقل طور پر غذا  کی کمی اور ناقص چیزیں کھانے سے ہوتا ہے، کچھ غذائیں بھی ایسی ہیں جو خشکی کا سبب بن سکتی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جسم میں پانی کی کمی بھی خشکی کاباعث بنتی ہے، یہ نہ صرف سرکی خشکی کوبڑھاتاہے بلکہ پورےجسم کی جلدکو بھی خشک کردیتا ہے، جس کے لیے ضروری ہے کہ انسان دن میں 8 گلاس پانی لازمی پیے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اچھی صحت رکھنے اور خشکی سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ ہر انسان گائے کا گوشت، انڈے، ہری سبزیاں، اناج کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے تاکہ خشکی جیسی بیماری سے بچے، جسم میں خشکی ہونے سے دیگر بیماریاں بھی جنم لیتیں ہیں، جن میں معدے کی بیماری اور آنتیں سوکھنے کی بھی بیماری ہوجاتی ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ اگر آپ خشکی سے نجات چاہتے ہیں تو چینی، سوڈا جیسی غذاؤں سے پرہیز کریں کیونکہ چینی اور پروسیسرڈ فوڈز کا زیادہ استعمال کھوپڑی پر مائکروجنزموں کے توازن کو بگاڑ سکتا ہے اور مالاسیزیا کی نشوونما کو فروغ دیتا ہے، جو خشکی میں اضافہ کا باعث بنتا ہے۔