ناخوشگوار بُو کے باوجود پسینے کے حیران کن فوائد بھی ہیں

290

لندن: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی جسم سے بہنے والا پسینہ ناخوشگوار بُو کا حامل ہونے کے باوجود حیران کن طور پر کئی فوائد منبع بھی ہے۔

گرمیوں کے موسم میں پسینہ آنا ایک عام بات ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق پسینہ انسانی جسم کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے فطرت کا ایک خودکار نظام ہے، جو کہ اپنے آپ میں ناخوشگوار بو کا حامل ہونے کے باوجود کئی فوائد کی وجہ بھی ہے۔

انسانی جسم اور پر تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ پسینہ ایک جانب تو جسم کا درجہ حرارت کنٹرول کرتا (یعنی معمول پر رکھتا) ہے لیکن وہ اس کےساتھ ساتھ انسانی جسم میں موجود مخصوص زہریلے مواد کو بھی اپنے ساتھ جسم سے باہر لاکر اندرونی صفائی کا فطری عمل مکمل کرتا ہے۔

مثلاً انسانی جسم میں مختلف طرح کے مادے، نمک، کولیسٹرول اور الکحل وغیرہ پسینہ ہی کے ذریعے جسم سے خارج ہوتے ہیں، جس سے جسم کی اندرونی طور پر بہترین صفائی ہوتی ہے اور انسانی جسم کئی غیر ضروری مادوں سے پاک ہو جاتا ہے۔

تحقیق کاروں کو نتائج سے معلوم ہوا ہے کہ انسانی جسم سے پسینہ نکلنے کی وجہ سے مدافعتی نظام کو بھی تقویت ملتی ہے۔ پسینے میں کئی ایسے جراثیم کش اجزا شامل ہوتے ہیں جو مختلف انواع کے بیکٹیریا اور وائرس سے انسانی جسم کو محفوظ رکھتے ہیں۔ پسینہ انسانی جسم کی سطح یعنی جلد پر موجود کئی جراثیموں کو مارتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق مختلف طرح کی جسمانی سرگرمیوں مثلاً ورزش، تیز چلنا یا دوڑنا ، یا پھر وزن اٹھانا، سیڑھیاں چرھنا یا پھر مشقت کرنے کے نتیجے میں جسم سے پسینہ نکلتا ہے، جس کے ذریعے اینڈرو فنز نامی ہارمونز جسم سے نکل جاتے ہیں، جس کے نتیجے میں انسان کا خوشی کا احساس فروغ پاتا ہے اور جسمانی و ذہنی تناؤ میں کمی آتی ہے۔

انسانی جسم سے پسینہ نکلنے کے اور بھی کئی فوائد ہیں جو ماہرین اپنی مختلف رپورٹس اور تحقیق کے بعد نتائج کے طور پر جاری کرتے ہیں۔