واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹاگرام میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش

331

سان فرانسسکو: میٹا کی جانب سے اپنی سوشل میڈیا ایپس میں اے آئی چیٹ بوٹس کی آزمائش شروع کردی گئی ہے۔

ٹیکنالوجی کی خبریں دینے والے میڈیا اداروں کی جانب سے جاری رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹا نے اپنے پلیٹ فارم واٹس ایپ، انسٹاگرام اور میسنجر میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت) کی ٹیکنالوجی پر مشتمل چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کردی ہے۔

میٹا نے خود اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افریقا اور بھارت کے کئی حصوں میں تینوں پلیٹ فارمز کو استعمال کرنے والے صارفین کے لیے آزمائشی عمل شروع کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ میٹا نے گزشتہ برس فروری ہی میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کے حامل ٹولز بنانے اور انہیں اپنی ایپس میں استعمال کے قابل بنانے پر تجربات کرنا شروع کردیے تھے۔ کمپنی نے بتایا ہے کہ ہمارا جنریٹیو اے آئی ٹولز تیاری کے مختلف مراحل سے گزر رہے ہیں اور ان کی عوامی سطح پر محدود آزمائش کی جا رہی ہے۔