پاک نیوزی لینڈ سیریز کیلیے آفیشلز کے ناموں کا اعلان

334

لاہور: پی سی بی کی جانب سے نیوزی لینڈ کے ساتھ شیڈول ٹی 20 سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہونے والی پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے لیے میچ آفیشلز کے نام جاری کردیے۔ دونوں ممالک کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 18 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق پاک نیوزی لینڈ سیریز کے لیے احسن رضا اور علیم ڈار سمیت 5 امپائرز میچز سپر وائز کریں گے جن میں آصف یعقوب، راشد ریاض اور فیصل آفریدی بھی شامل ہیں۔ زمبابوے سے تعلق رکھنے والے اینڈی پائی کرافٹ آئی سی سی کے میچ ریفری کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے۔

شیڈول کے مطابق 18 اپریل کو ہونے والے پہلے ٹی20 میں احسن رضا اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز)، فیصل آفریدی (ٹی وی امپائر)، راشد ریاض ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری) ہوں گے۔

20 اپریل کو ہونے والے دوسرے ٹی20 میچ میں آصف یعقوب اور علیم ڈار ( آن فیلڈ امپائرز )، احسن رضا( ٹی وی امپائر)، فیصل آفریدی ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ہوں گے۔

21 اپریل کو ہونے والے تیسرے ٹی20 میچ میں احسن رضا اور آصف یعقوب ( آن فیلڈ امپائرز )، راشد ریاض ( ٹی وی امپائر)، علیم ڈار ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری) ہوں گے۔

اسی طرح 25 اپریل کو ہونے والے چوتھے ٹی20 میچ میں فیصل آفریدی اور راشد ریاض ( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب ( ٹی وی امپائر )، احسن رضا ( ریزرو امپائر)، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ہوں گے۔

27 اپریل کو طے پانچویں ٹی20 میچ میں راشد ریاض اور فیصل آفریدی( آن فیلڈ امپائرز )، علیم ڈار ( ٹی وی امپائر)، آصف یعقوب ( ریزرو امپائر )، اینڈی پائی کرافٹ ( میچ ریفری ) ہوں گے۔