’برسات کے موسم میں تنہائی کے عالم میں‘، شیر افضل مروت نے پسندیدہ گانا گنگنایا

352

 پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت برسات کے موسم میں تنہائی کے عالم میں گانے کے مداح نکلے۔

ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت سے کہا کہ آپ اپنا کوئی پسندیدہ گانا سنا دیں، چاہے وہ پشتو میں ہو یا اردو میں۔

اس موقع پر شیر افضل مروت نے برسات کے موسم میں تنہائی کے عالم میں خوب گنگنایا۔

 شیر افضل مروت نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ میرے بچے تو میرا گانا سن لیتے ہیں لیکن بیگم نہیں سنتیں ،پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔