احتیاط کے بغیر نمک  صحت کیلیے نقصان دہ

491

کراچی: نمک ایک  ایسی چیز ہے، جو ہر کھانے میں ڈالا جاتا ہے، اس کے بغیر کھانا نامکمل اور بے ذائقہ ہوتا ہے، نمک جہاں ہر کھانے میں ضروری ہے وہیں اس کے استعمال میں نہایت احتیاط اور کفایت شعاری سے کام لینا  ضروری ہوتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق ایک اچھی صحت کے لیے   دن میں23 سو ملی گرام ( یعنی ایک کھانے کا چمچ) نمک استعمال کرنا چاہئے بصورت دیگر مختلف  بیماریوں کا شکار ہوجاتا ہے انسان،زیادہ نمک کھانے سے  درمیانی عمر کے افراد میں فالج اور دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق دور نوجوانی میں کھانے میں بہت زیادہ نمک کا استعمال خون کی شریانوں کو نقصان پہنچاتا ہے کیونکہ اس عمر میں جسم میں خون کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے۔

ماہرین صحت نے بتایا کہ  نمک کے متبادل5جڑی بوٹیاں استعمال کرسکتے ہیں، جن کو استعمال کرنے سے وزن میں بھی واضح کمی ہوتی ہے، نمک کی جگہ اگر دھنیہ کے پتوں کو استعمال کیا جائے تونمک کی کمی کا پتہ نہیں چلتا، اوریگانویہ جڑی بوٹی غیر ملکی کھانوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہے،روز میری کے پتوں کا استعمال بہت کم مقدار میں اور کبھی کھبار کیا جاتا ہے کیونکہ ان پتوں کی تاثیر کافی سخت ہوتی ہے،پودینے کے پتے صرف انسانی جسم میں تازگی پہنچانے کا کام نہیں کرتے بلکہ یہ نظام ہاضمہ کو بھی درست رکھتا ہے، تلسی یہ اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور جڑی بوٹی ہے جس میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات بھی موجود ہیں۔