ایپل کا آئی فون صارفین کیلیے سیکورٹی الرٹ

407

سان فرانسسکو: ایپل کی جانب سے اپنے آئی فون کے صارفین کے لیے سیکورٹی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی جانب سے دنیا کے 92 ملکوں کے اپنے آئی فون صارفین کے لیے ایک سیکورٹی الرٹ (انتباہ) جاری کیا گیا ہے، جس میں انہیں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ای میل کے ذریعے ارسال کیے گئے اس الرٹ میں ایپل کی جانب سے ایسے مرسینری اسپائی ویئر حملے کی نشان دہی کی ہے جس کا ہدف براہ راست آئی فون کے صارفین ہیں۔

ای میل میں صارفین کو بتایا گیا ہے کہ مرسینری حملے سائبر جرائم اور کنزیومر میل ویئر کے مقابلے میں زیادہ نایاب اور پیچدہ ہونے کی وجہ سے علیحدہ ہوتے ہیں۔ ان منظم حملوں پر لاکھوں ڈالر کی لاگت آتی ہے اور مخصوص لوگوں کو ہدف بنایا جاتا ہے۔ یہ حملہ عالمی سطح پر جاری ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اگر آپ کی ڈیوائس مرسینری اسپائی ویئر حملے سے متاثر ہوتی ہے تو حملہ آوروں کو آپ کی حساس معلومات تک یہاں تک کہ کیمرا اور مائک تک رسائی ہو سکتی ہے۔