امریکی شہری مخصوص نمبروں کے انتخاب سے کھرب پتی بن گیا

472
Decision

کیلیفورنیا : امریکی شہری مخصوص نمبروں کے انتخاب سے کھرب پتی بن گیا،6 نمبروں کے انتخاب نے امریکی شہری کو کھرب پتی بنا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں دنیا کی سب سے بڑی لاٹری کا ایک ٹکٹ ایک اعشاریہ 3 بلین ڈالرز کی پاور بال کے گیم میں ایک خوش قسمت  شہری کے نام نکل آئی، رواں سال جنوری سے کوئی بھی لاٹری جیت نہیں پایا تھا جس کی وجہ سے انعامی رقم بڑھتے بڑھتے ایک بلین ڈالر سے اوپر پہنچ چکی تھی۔

رپورٹ کے مطابق لاٹری جیتنے والے شہری کا تعلق ریاست اوریگان سے ہے،ایک اعشاریہ 326 بلین امریکی ڈالر لاٹری تاریخ کا آٹھواں سب سے بڑا انعام ہے۔

واضح رہے کہ پاور بال لاٹری کا گیم امریکا کی 45 ریاستوں کے علاوہ واشنگٹن، ڈی سی، پورٹو ریکو اور یو ایس ورجن آئی لینڈز میں کھیلا جاتا ہے۔