محمد رضوان قومی ٹیم کا نائب کپتان بننے کی دوڑ میں آگے

463

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان ٹیم کا نائب کپتان بننے کی دوڑ میں آگے ہیں۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک روز قبل ہی سلیکٹرز کی جانب سے قومی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم اس میں نائب کپتان کا نام نہیں بتایا گیا۔ قومی ٹیم کے نائب کپتان کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس پر تاحال مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان کے لیے محمد رضوان کو فیورٹ سمجھا جا رہا ہے، جو کاکول کیمپ کے آخری دنوں میں عمرہ ادا کرنے کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے تھے۔

یاد رہے کہ محمد رضوان پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان تھے اور ٹیم نے میگا ایونٹ کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔