سندھ میں گرمی کی شدت کل بھی جاری رہنے کا امکان

376

کراچی: شہر قائد سمیت سندھ بھر میں کل بھی موسم کے گرم رہنے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے بھر میں کل موسم گرم رہے گا۔ سندھ کے بالائی اور وسطی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 تا 42 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی میں بتایا گیا ہےکہ زیریں سندھ (بشمول کراچی) میں پارہ 37 سے 39 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کے سبب موسم گرم و مرطوب ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 42 فیصد تک بڑھنے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زائد گرمی محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی کا حالیہ درجہ حرارت 33.4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے شام کے وقت سمندر کی بند ہوائیں فعال ہونے کا امکان ہے۔