دنیا بھر میں گزشتہ سال بھی گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ جاری رہا

493

واشنگٹن: سائنس دانوں نے دنیا بھر میں گزشتہ سال بھی گرین ہاؤس گیسز میں اضافہ جاری رہنے پر تشویش اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آلودہ گیسز (گرین ہاؤس گیسز) کو کم کرنے کے لیے عالمی سطح پر کیے گئے اقدامات اور سمجھوتوں کے باوجود تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 2023ء میں بھی زمین کے ماحول میں خارج ہونے والی گرین ہاؤسز گیسز کی مقدار میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ انسانی سرگرمیوں کے سبب ماحول کا حصہ بننے والی 3 گیسز (کاربن ڈائی آکسائیڈ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ) میں اضافہ گزشتہ برسوں کی طرح تو نہیں ہوا، البتہ گزشتہ دہائی کے دوران ہونے والے اضافے کی راہ پر گامزن ہے۔

واضح رہے کہ سائنس دانوں کا ماننا ہےکہ کاربن ڈائی آکسائیڈ گرین ہاؤس گیسز مین سب متاثر کن سمجھی جاتی ہے۔ لیبارٹری کا تجزیہ بتاتا ہے کہ 2023 میں ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار میں فی 10 لاکھ میں 2.8 حصے کا اضافہ ہوا۔ 12 ماہ کی اوسط مقدار 419.3 پی پی ایم کا اضافہ صنعتی دور سے پہلے کے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار سے 50 فی صد تک کا اضافہ ہے۔

گزشتہ برس 12 واں لگاتار سال تھا جس میں عالمی سطح پر مقدار میں 2 پی پی ایم سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جوکہ ادارے کی 65 سال کی نگرانی میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بقا کی شرح میں سب سے طویل اضافہ ہے۔