سونے کی عالمی اور مقامی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

255
ecord low

سونے کا عالمی اور مقامی بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت  247600 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح  10 گرام سونے کی قیمت 1629روپے اضافے سے 212277 روپے ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 19 ڈالر اضافے کے بعد 2354 ڈالر فی اونس ہے۔