بھارت میں چاند کی آنکھ مچولی، کہیں کل، کہیں پرسوں عید کا اعلان

276
celebrated

نئی دہلی: بھارت میں کہیں چاند نظر آنے اور کہین نہ نظر آنے کی وجہ سے کسی ریاست میں کل جمعرات کے روز اور کہیں پرسوں جمعہ کے روز عید الفطر کا اعلان کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق لکھنؤ اور دہلی میں چاند کے نظر نہ آنے کا اعلان کیے جانے کے بعد مقامی رویت کمیٹیوں نے کل جمعرات کو 30 واں روزہ رکھنے اور جمعرات 11 اپریل کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ریاست کیرالہ میں رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے کل بدھ کے روز عید الفطر کا اعلان کردیا گیا ہے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی محمد مدنی نے کہا ہے کہ شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، جس کے پیش نظر کیرالہ میں کل بدھ 10 اپریل کو عید الفطر ہوگی۔