آسٹریلیا میں گوشت کے پیکٹس پر جی پی ایس نصب کردیا گیا

407

کینبرا: کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ کسی اسٹور میں اشیائے خور و نوش پر جی پی ایس نصب کیا گیا ہو؟ جی آسٹریلیا میں ایک اسٹور نے گوشت کے پیکٹس پر جی پی ایس نصب کردیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق آسٹریلیا کے ایک سپر مارٹ ڈریکس Drakes نے اپنے اسٹورز میں فروخت کے لیے رکھے گوشت کے پیکٹس میں جی پی ایس لوکیٹر کی تنصیب کی ہے۔ اس حوالے سے آزمایشی بنیادوں پر اس کا استعمال بھی شروع کردیا گیا ہے۔

گوشت کے پیکٹس پر اس کے بیش قیمت ہونے کی وجہ سے چوری کی صورت میں ہونے والےنقصانات کو کم کر نا بتایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے معروف سپر مارٹ نے برانڈڈ اور بیش قیمت گوشت کو چوری ہونے کی شکایات بڑھنے کے بعد پیکٹس پر جی پی ایس سسٹم کونصب کرنے کا منصوبہ شروع کیاہے، تاکہ گوشت کی مانیٹرنگ کرنا ممکن اور چور تک رسائی آسان ہو جائے۔

واضح رہےکہ جی پی ایس لوکیٹر سسٹم کو عموماً بہت زیادہ مہنگی اشیا کو چوری سے بچانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔