سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا

313
solar eclipse

اسلام آباد: سال کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہونے والے رواں برس کے پہلے مکمل سورج گرج کو پاکستان میں رات ہونے کی وجہ سے دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔

اس سال کے پہلے سورج گرہن کا مشاہدہ پاکستان میں تو نہیں کیا جا سکے گا تاہم مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پرسورج گرہن کا نظارہ کرنا ممکن ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغازپاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر42 منٹ پر ہوگا اور 11 بج کر17 منٹ پرسورج گرہن اپنے عروج پرہوگا۔ سورج گرہن کا اختتام رات ایک بج کر52 منٹ پرہوگا۔

رواں سال کے ستمبرمیں ہونے والا چاند گرہن اور اکتوبرمیں ہونے والا سورج گرہن بھی پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا۔